Tuesday, December 18, 2012

تھر پار کر (سندھ)

0 comments
یہ المیہ شاید  برصغیر کا ہے یا صرف ہمارے ملک کا یہ مجھے نہیں پتا کیوں کہ میرا علم ناقص ہے اور ابھی تو سیکھنے کا عمل بھی پوری طرح شروع نہیں کرپائی اور بلاگ لکھنے کی جرآت کر بیٹھی ہوں یقیناً احباب اعلٰی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرے ہر بات سے اتفاق کریں گے  اوہ میرا مطلب تھا کہ درگزر کریں گے ۔
یہ تصاویر ضلع تھرپارکر سندھ کی ہیں۔  دنیا کی خوبصورت ترین جگہوں میں اس کا شمار ہوتا ہے جہاں میں جانا چاہتی ہوں اور زندگی کو اپنی مرضی سے اس کے تمام رنگوں اور رعنائیوں کے ساتھ محسوس کرنا چاہتی ہوں۔  تھرپارکر سند ھ کا اکیسواں اور بعض جگہوں پر تینتسواں ضلع لکھا گیا ہے انٹرنیٹ سرچنگ کے مطابق لیکن میرا خیال ہے کہ یہ اکیسواں ہی ہے بہرحال سند ھ میں ہے اور بیس کی لائن میں بھی تو یہ بحث فضول ہے۔ یہ دنیا کا سب سے زرخیز صحرا ہے اور پاکستان کا سب سے بڑا صحرا بھی۔  یہ پاکستان کا واحد ضلو ہے جہاں 33 فیصڈ ہندو آیاد ہیں اور باقی اکثریت بلاشبہ مسلمانوں کی ہی ہے ۔ قیامِ پاکستان کے وقت یہاں 80 فیصد ہندو آباد تھے لیکن 1965 اور 1971 کے عرصہ میں وہ لوگ ہندوستان ہجرت کرگئے۔







0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔

آج کا شعر

دلوں میں فرق پڑ جائے تو اتنا یاد رکھنا تم

دلیلیں، منتیں ، سب فلسفے بیکار جاتے ہیں

Powered by Blogger.

آج کا شاعر

Faiz Ahmad Faiz